نئی دہلی 2جون(سیاست ڈاٹ کام ) ملک کا انگریزی نام ’انڈیا‘ کو تبدیل کر کے ’بھارت‘ یا ’ہندوستان‘ کرنے سے متعلق ایک درخواست پر سپریم کورٹ میں منگل کو بھی سماعت نہیں ہوسکی۔اب اس پر کل غور کیا جائے گا۔چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی عدم موجودگی کی وجہ سے اسے کل تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ سپریم کورٹ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی ایک نوٹس کے مطابق،جسٹس بوبڈے کی غیرحاضری کے سبب ان کی صدارت والی تین رکنی بنچ کے سامنے آج درج تمام معاملوں کی سماعت نہیں ہوسکی۔