نئی دہلی : ہندوستان میں کوویڈ ۔ 19 انفکشن کی تعداد تیزی سے بڑھتے ہوئے 40 لاکھ کو عبور کر گئی ہے جب کہ محض 13 یوم قبل 30 لاکھ کا نشانہ پورا ہوا ۔ ہفتہ کو زائد از 86 ہزار نئے کیسوں کے ساتھ انڈیا نے ایک روز میں سب سے زیادہ کورونا وائرس انفکشن ریکارڈ کرایا ۔ اس کے نتیجہ میں مجموعی متاثرین کی تعداد 40 لاکھ کو عبور کر گئی ۔ انڈیا نے 10 سے 20 لاکھ کا سفر 21 یوم میں اور پھر مزید 16 یوم میں 30 لاکھ کا نشانہ درج کیا تھا ۔۔