انڈین ریلویز کا 167 واں یوم تاسیس پہلی مرتبہ پاسنجر کے سفر سے محروم

   

نئی دہلی ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ریلویز نے اپنی تاسیس کے 167 سال کی جمعرات کو تکمیل کی لیکن اس کی طویل تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ یوم تاسیس کے روز ہی کوئی ایک بھی مسافر ٹرین نہیں چلائی گئی بلکہ تمام ٹرینس اپنے یارڈ پر کھڑی لاک ڈاؤن کے اختتام کا انتظار کررہی ہیں۔ 167 سال قبل آج ہی کے دن ممبئی اور تھانے کے درمیان پہلی ٹرین چلائی گئی تھی۔