مٹ پلی۔ نئے ایوش بل قوانین کے خلاف انڈین میڈیکل اسوسی ایشن کی ہدایت پر آج مٹ پلی شاخ کے تحت ڈاکٹروں نے اپنا احتجاج منظم کئے ۔ ڈاکٹروں نے نئے بس اسٹانڈ پر سے قدیم بس اسٹانڈ شاستری چوراہے تک ریالی کی شکل میں منظم ہوکر ہاتھوں میں پلے کارڈس تھامے ان کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ ڈاکٹروں کا مہذب طبقہ پہلی بار سڑکوں پر اتر کر دھرنا و ریالی منظم کرنا سب کی توجہ بنی رہی ۔ انہوں نے نئے ایوش بل قانون کے خلاف اکٹھا ہوکر احتجاج کرتے ہوئے انصاف کیلئے صدا بلند کئے ۔ اس موقع پر میڈیکل اسوسی ایشن مٹ پلی کے صدر ڈاکٹر گنگاساگر ڈاکٹر آنند بو ، ڈاکٹر رامچندر ، ڈاکٹر امریشور ، ڈاکٹر نریندر ریڈی ، ڈاکٹر گٹو سرینواس ، ڈاکٹر چکرادھر اور دیگر طبی عملہ نے اپنا تعاون پیش کیا ۔