انڈین پریمئیر لیگ کرکٹ میاچس کے انتظامات کا جائزہ

   

حیدرآباد /2 مارچ ( سیاست نیوز ) انڈین پریمئیر لیگ کرکٹ میاچس کے انعقاد کیلئے حیدرآباد میں پولیس کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں ٹورنمنٹ کے میاچس کے حیدرآباد میں کامیاب انعقاد کیلئے جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا ۔ رچہ کونڈہ پولیس کمشنر مسٹر دیویندر سنگھ چوہان نے سن رائزرس حیدرآباد کے مالکین کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں پولیس کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات اور انتظامات کا تذکرہ کیا ۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ کرکٹ میاچس کے انعقاد پر ضروری تمام تر سیکوریٹی انتظامات کئے جائیں گے ۔ اور کرکٹ شائقین کو سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے موثر اقدامات کو عمل میں لایا جائے گا اور کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام اور تدارک کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس اجلاس میں سن رائزرس حیدرآباد کے سی ای او شنموگھم ، کرن ایم ڈی جنمی ٹی وی یاصر آپریشن منیجر ، جمنی ٹی وی پی آر ہیڈ اچوت ، پے ٹی ایم سے فیضان و دیگر موجود تھے ۔ع