کسی بھی ائیر لائنس کی جانب سے ائیر بس کے ساتھ دیاجانا والا یہ اب تک کا سب سے بڑا کمپنی آرڈر ہے۔
ممبئی۔بجٹ کیرئیر انڈیگو نے اعلان کیاہے کہ وہ ائیر بس کے ساتھ 500تنگ ساخت کے ہوائی جہاز پر مشتمل ایک کمپنی ارڈر دیے گا۔کسی بھی ائیر لائنس کی جانب سے ائیر بس کے ساتھ دیاجانا والا یہ اب تک کا سب سے بڑا کمپنی آرڈر ہے۔
اس ارڈر کے مالی تفصیلات کا منظرعام پر نہیں لایاگیا۔اسی سال کی ابتداء میں ٹاٹا گروپ کے اپنے ائیر انڈیا نے 470ائیر بس او ربوائنگ پر مشتمل ایک ارڈر دیاتھا۔ فی الحال انڈیگو 300سے زائد ہوائی جہازیں چلاتا ہے۔
اس کے پا س جملہ 480طیاروں کا سابقہ ارڈر ہے جن کی فراہمی ابھی باقی ہے۔ائیر لائن نے ایک ریلیز میں کہاکہ ”اس 500کے زائد کمپنی ارڈر برائے 2030-2035کے ساتھ‘ انڈیگو نے تقریبا 1000طیارے بک کئے ہیں جس کی اب تک فراہمی نہیں ہوئی ہے اگلی دہائی میں فراہم ہوجائیں گے“۔
انڈیگو کا دیاگیا ہے ارڈر این ای او اے320‘اے 321این ای او رے321ایکس ایل آر ائیر کرافٹ پر مشتمل ہے۔