حیدرآباد۔ 8 ڈسمبر (پی ٹی آئی) سی پی آئی نے اتوار کو کہا کہ وہ حیدرآباد کے قریب حالیہ پیش آئے پولیس انکاؤنٹر جیسے واقعات کی مذمت کرتی ہے جس میں چار ملزمین کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔ سی پی آئی نے تیز رفتار انصاف رسانی کو یقینی بنانے کیلئے عدالتی ضابطوں میں بہتری پیدا کرنے کا مطالبہ کیا۔ سی پی آئی کے جنرل سیکریٹری ڈی راجہ نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ حیدرآباد انکاؤنٹر کو ہماری پارٹی نامنظور کرتی ہے ۔ یہ ماؤرائے عدلیہ ہلاکت کے سواء کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حتی کہ چیف جسٹس آف انڈیا بھی اس واقعہ پر تبصرہ کرچکے ہیں ۔ ایک مہذب معاشرہ اور ایک ملک میں جہاں قانون کی حکمرانی پر رکھا جاتا ہے ، اس قسم کے انکاؤنٹرس نہیں ہونا چاہئے۔ وہ یہاں اپنی پارٹی سی پی آئی کی 2 روزہ قومی ایگزیکٹیو کے اختتام پر مخاطب تھے۔