انکم ٹیکس استثنیٰ کی حد آئندہ بجٹ میں 3 لاکھ کرنے کا امکان

,

   

نئی دہلی ۔ /20 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارامن امکان ہے کہ انکم ٹیکس کی استثنائی حد برائے افراد 3 لاکھ روپئے کردیں گی ۔ یہ حد فی الحال 2.5 لاکھ روپئے ہے۔ بلومبرگ میں اس کا انکشاف کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ اقدام کم از کم 2500 روپئے ٹیکس دہندہ کو زیادہ رقم عطا کرے گا ۔ وزارت فینانس بھی ٹیکس کی استثنائی حد بچتوں اور سرمایہ کاری کیلئے دفعہ 80C کے تحت زیادہ کرنے پر غورکررہی ہے ۔کانگریس ابتداء ہی سے الزام عائد کرتی آرہی ہے کہ موجودہ حکومت دولت مندوں کی ہے ۔