انکم ٹیکس ریٹرن کی اندرون 30یوم ای تصدیق کرنے کی ہدایت

   

نئی دہلی : محکمہ انکم ٹیکس نے ای تصدیق یا ITR-V کے کاغذات کے ادخال کی تصدیق کے لئے وقت کی حد گھٹادی ہے۔ یکم اگسٹ سے لاگو نئے قواعد کے تحت ٹیکس دہندگان کی جانب سے انکم ٹیکس ریٹرنس داخل کرنے کے اندرون 30 یوم اس کی تصدیق کرنا ہوگا۔ یہ مدت 120 یوم تھی۔ اِس سلسلہ میں محکمہ نے 29 جولائی کو اعلامیہ جاری کرتے ہوئے وقت کی مہلت میں تبدیلی کا اعلان کیا تھا۔ اگر ریٹرن کا ای ویریفکیشن مقررہ وقت میں نہیں کیا جاتا ہے تو داخل کردہ آئی ٹی آر کو مسترد سمجھا جائے گا۔ محکمہ نے قواعد میں 10 مختلف تبدیلیاں کی ہیں۔ 31 جولائی کو ریٹرنس داخل کرنے کے آخری روز ریکارڈ 72.42 لاکھ انکم ٹیکس ریٹرنس جمع کرائے گئے۔