انکم ٹیکس پورٹل ٹھپ تمام خدمات5فروری تک بند

   

نئی دہلی : محکمہ انکم ٹیکس نے مطلع کیا ہیکہ تین دنوں تک محکمہ انکم ٹیکس کے ای فائلنگ پورٹل پر خدمات فراہم نہیں کی جاسکیں گی۔ 5 فروی تک پورٹل کو دیکھ بھال کیلئے بند کیا گیا ہے۔ اس دوران ٹیکس دہندگان کو ای فائلنگ پورٹل پر کوئی سروس دستیاب نہیں ہو گی۔محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے یہ اطلاع ایکس کرتے ہوئے دی گئی ہے۔ اپنے ایکس اکاونٹ پر محکمہ نے اس تعلق سے اپڈیٹ دیتے ہوئے اطلاع جاری کی ہیکہ دیکھ بھال کی سرگرمیوں کی وجہ سے ٹیکس دہندگان 3 فروری سے 5 فروری کی صبح 6 بجے تک ای فائلنگ پورٹل کا استعمال نہیں کر سکیں گے۔محکمہ انکم ٹیکس نے2024-25 کیلئے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2، 3 اور 5 کو جاری کردیا ہے۔ سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) نے 31 جنوری 2024 کو ان فارموں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

جبکہ آئی ٹی آر فارم 1 اور 6 کو محکمہ نے پہلے ہی جاری کردیا تھا۔50 لاکھ روپے سے کم آمدنی والے افراد کے لیے آئی ٹی آر فارم-1 دسمبر 2023 کوجاری کیا گیا تھا، جبکہ کمپنیوں کو انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کے لیے ITR فارم-6 پیش کیا گیا تھا۔