انگلینڈ اورویسٹ انڈیز سیریز ، غیرمعروف اعظم خان ٹیم میں شامل

   

کراچی : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹسٹ سیریز کے لئے فاسٹ بولر محمد عباس اور نسیم شاہ کوٹیم میں واپس طلب کیا گیا ہے ۔ پاکستان سوپرلیگ (پی ایس ایل) فرنچائزی کویٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر معروف دھماکے دار بیٹسمین اعظم خان کوانگلینڈ اورویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 میں منتخب کیا گیا ہے ، جس میں آل راونڈر عماد وسیم بھی شامل ہیں۔پاکستان کرکٹ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا، ہم اپنے انتخاب میں مسلسل بنے ہوئے ہیں اورانہیں کرکٹروں کو برقراررکھاگیا ہے جو کچھ وقت کے لئے ٹیم میں رہے ہیں۔ یہ پاکستان کے لئے انتہائی اہم دورہ ہے کیونکہ ہمیں آئی سی سی مینزکرکٹ ورلڈ کپ سوپرلیگ کے میچ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلنے ہیں اورساتھ ہی آئی سی سی مرد ٹی20 ورلڈکپ کی تیاری کے حصے کے طورپر انگلینڈ اورویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز بھی کھیلنی ہے ۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف ٹسٹ کو آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ میں شمارکیا جائے گا۔وسیم نے کہاان تمام چیزوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے کپتان بابراعظم اورہیڈکوچ مصباح الحق کے مشورے سے ہم نے فاتح امتزاج کو برقرار رکھنے کی پوری کوشش کی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ساتھ چار تجربہ کار کھلاڑیوں کو بھی واپس بلایاہے ۔ وہیں غیر معروفکھلاڑی اعظم خان کو ان کے گھریلو مظاہرہ کاانعام دیتے ہوئے ٹی20 ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو مستقبل چیلنجز کے لئے ان کااعتمادبڑھائے گا۔ محمد عباس نے پھرسے اپنا فارم حاصل کیا ہے ۔ وہیں نسیم شاہ اورحارث سہیل نے فٹنس معیارات کو دوبارہ حاصل کیا ہے ، جبکہ عماد وسیم کو یواے ای میں ہونے والے ٹی20 کپ کے پیش نظر ٹیم میں واپس بلایا گیا ہے ۔ ان کا یہاں عمدہ ریکارڈ ہے ۔