لندن : انگلینڈ اور کروشیا بھی یورو کپ فٹبال کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔یورو کپ کے گروپ ڈی میں انگلینڈ اور چیک جمہوریہ کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا اور اس مقابلے میں انگلینڈ نے 1-0 کی کامیابی کے ساتھ گروپ ڈی میں پہلا مقام حاصل کر لیا ہے۔گروپ ڈی کے ایک اور میچ میں کروشیا اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان بھی دلچسپ مقابلہ ہوا ۔اس مقابلے کے17ویں منٹ میں کروشیا نے برتری حاصل کی۔کروشیا نے میچ 1-3 گول سے جیت کرپری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔