لندن : 18 ڈسمبر ( ایجنسیز ) انگلینڈ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث کچھ اسپتالوں کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس بھی عارضی طور پر بند ہوگئے۔انگلینڈ میں ڈاکٹروں کی 5 روزہ ہڑتال کا آج دوسرا روز ہے، ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث غیر ہنگامی سروسز متاثر ہوئی ہیں جب کہ کچھ اسپتالوں کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس بھی عارضی طور پر بند ہوگئے۔اس کے علاوہ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے فلو کی شدید لہر کے باعث اسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور مریضوں کو بھی مشکلات کا سامناہے۔ادھر وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے ہڑتالی ڈاکٹروں کو مریضوں کو بے یارو مددگار نہ چھوڑنے کی وارننگ دے دی۔
