انگلینڈ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال ، مریضوں کو مشکلات

   

Ferty9 Clinic

لندن : 17 ڈسمبر ( ایجنسیز ) انگلینڈ میں ڈاکٹروں کی 5 روزہ ہڑتال شروع ہوگئی ہے جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق این ایچ ایس میں ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی یہ 14ویں ہڑتال ہے، ہڑتال کے باعث غیرہنگامی سروسز متاثر ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملک میں فلو کی شدید لہر کے باعث اسپتالوں پر دباؤ ہے، ہڑتال کے باعث مریضوں کو علاج کی سہولتیں نہیں مل رہیں۔دوسری جانب وزیر صحت نے الزام عائد کیا کہ ہڑتال کا مقصد این ایچ ایس کو زیادہ نقصان پہنچانا ہے۔برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مریضوں کی حفاظت اولین ترجیح رہے گی، ہڑتال کے دوران خدمات جاری رکھنے کے لیے سینئر ڈاکٹرز تعینات کیے گئے ہیں۔