انگلینڈ کے اسکولوں میں جنسی تعلیم کے نصاب پر نظرِ ثانی کا فیصلہ

   

لندن: انگلینڈ کے اسکولوں میں جنسی تعلیم کے نصاب پر نظرِ ثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری ایجوکیشن گیلن کیگن کا کہنا ہیکہ کم عمر بچوں کو جنسی تعلیم سے تحفظ فراہم کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ والدین اور اساتذہ کے خدشات درست ہیں کہ اسکولوں میں جنسی تعلیم سے متعلق نامناسب اسباق پڑھائے جا رہے ہیں۔
دبئی : رواں برس سیاحت میں ریکارڈ اضافہ
دبئی محکمہ معیشت و سیاحت کا کہنا ہے کہ شعبہ سیاحت کی کارکردگی میں غیرمعمولی بہتری ا?ئی۔ غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ الامارات الیوم کے مطابق محکمہ معیشت و سیاحت نے بتایا کہ سال رواں کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران 6.02 ملین غیرملکی سیاح دبئی آئے۔ یہ تعداد 2022 کے ابتدائی چار ماہ کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہیں۔