جموں: جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں اتوار کی صبح ضلعی انتظامیہ نے زا ئد از 45 دکانوں کو سیل کیا جبکہ ایک میڈیکل شاپ اور شیڈ کو منہدم کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرکاری اراضی پر دکانوں کو غیر قانونی طورپر تعمیر کیا گیا تھا لہذا سبھی دکانوں کو سیل کرکے اُنہیں ایم سی بانہال کی تحویل میں دیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح بانہال میں ضلعی انتظامیہ نے انسداد تجاوزات مہم کے تحت ہسپتال گلی کے اندر سٹیٹ لینڈ پر تعمیر کئے گئے 45 دکانوں کو سیل کیا ۔ معلو م ہوا ہے کہ تحصیلدار کی سربراہی میں محکمہ مال کی ٹیم نے پولیس کی بھاری تعیناتی کے بیچ ایک میڈیکل شاپ سمیت دو ڈھانچوں کو منہدم کیا۔