انیستھیشیا ماہر ڈاکٹر کی خودکشی

   

بلاس پور۔چھتیس گڑھ کے بلاس پور میں ایک مشہور ڈاکٹر کے خودکشی کرنے کا دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے ۔شہر میں اندو گارڈن چوک کے نزدیک ڈاکٹر رہالکر اینڈوسکوپی اینڈ سرجیکل کلینک کی آپریٹر ڈاکٹر الکا رہالکر نے جمعہ کی دیر رات اپنے کمرے میں انیستھیشیا کا ہائی ڈوز انجیکشن لے کر خودکشی کرلی۔ڈاکٹر الکا کے شوہر ڈاکٹر چندر شیکھر رہالکر کینسر کے ڈاکٹر تھے اور پچھلے دو سال سے دل سے متعلق بیماری میں مبتلا تھے اور بلاس پور کے اپولو اور رائے پور کے شری رام اسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا۔واقعہ سے ایک دن پہلے ڈاکٹر جوڑا رائے پور سے لوٹا تھا۔