انیس بزمی کی فلم ’’پاگل پنتھی میں ستاروں کی بھرمار

   

انیس بزمی کی کامیڈی فلم ’’پاگل پنتھی‘‘ میں ستاروں کی بھرمار ہے ہیرو جان ابراہام کے ساتھ مشہور ایکٹر انیل کپور ہیں تو نوجوان پلکٹ سمراٹ بھی ہیں۔ پروڈیوسرس تگڑی بھوشن کمار، ابھیشیک پاٹھک اور کمار منگت کی اس فلم میں کامیڈی اداکار ارشد وارثی بھی ہیں۔ فلم میں دو اداکارائیں الیانا ڈی کروز اور کیرتی کھربنڈہ پہلے سے ہی تھیں اس میں اوروشی رویٹلا بھی شامل ہوگئی ہیں اور وشی کوشائقین نے ریتک روشن کی فلم قابل کے ایک آئیٹم گیت کے علاوہ بھوشن کمار کی ہی فلم ’’ہیٹ اسٹوری 4 ‘‘ میں دیکھا ہے۔ پاگل نپتھی میں جان ابراہام کے ساتھ الیانا ڈی کروز اور پلکت سمراٹ کے ساتھ کیرتی کھربھنڈا رومانس کررہی ہیں ایسے میں فلم پاگل پنتھی میں اوروشی کیا کرنے جارہی ہیں۔ اپنی پچھلی سیکس کامیڈی فلم ’’گریٹ گرانڈ مستی‘‘ میں اوروشی نے ایک بھوت کا کردار کیا تھا کیا۔ پاگل پنتھی میں بھی وہ پھر ایک بار بھوت ہی بنیں گی یہ دیکھنے والی بات ہوگی۔