انیل دیشمکھ پھر5دنوں کیلئے ای ڈی کی حراست میں

   

ممبئی: بامبے ہائی کورٹ نے اتوار کومہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجنے کے خصوصی پی ایم ایل اے عدالت کے حکم کو مسترد کرتے ہوئے انہیں پانچ دن کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی حراست میں بھیج دیا۔تعطیلاتی بنچ کے جج جسٹس ایم جے جامدار نے اتوار کو ای ڈی کی طرف سے داخل کی گئی عرضی کے جواب میں ایک حکم جاری کیا، جس میں ہفتے کے روز خصوصی عدالت کے جج پی آر سیترے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔