انیل کپور نے ورک آوٹ کی تصاویرشیئر کی

   

ممبئی: بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے سوشل میڈیا پر اپنے ورک آوٹ سیشن کی ایک تصویر شیئر کی ہے ۔ انیل کپور اپنے روپ اور اسٹائل کے معاملے میں کافی مقبول ہیں۔ وہ اکثر ورزش کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ انیل کپور اپنے آفیشل سوشل میڈیا پر ورک آوٹ سیشن کی تصاویر مشترک کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے سری لنکا ٹور کی تصاویرمشترک کی ہے جس میں وہ سمندر کے کنارے چہل قدمی اورایک دیگر تصویر میں، وہ اپنے بائسپس دکھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ انیل کپور نے حال ہی میں اپنی پہلی فلم کے 43 سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں وہ فلم کے اپنے ساتھی اداکار کے ساتھ شوٹنگ کرتے نظر آ رہے ہیں۔