سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم انیمل اپنی ریلیز کے دسویں روز دنیابھر کے باکس آفس پر717.46کروڑ کی کمائی کا ریکارڈ بنالیاہے۔ اس فلم میں کلیدی کردار رنبیر کپور نے ادا کیاہے۔
یکم ڈسمبر کے روز ریلیز ہونے والے فلم انیمل دنیا بھرکے تھیٹرس میں دھوم مچائے ہوئے ہیں اور کامیابی کے ساتھ یہ فلم شائقین کو اپنی طرف کھینچ رہی ہے۔پیر کے روز میکرس نے فلم کے تازہ اعداد وشمار پیش کئے ہیں۔
تھیٹرس میں دس دنوں کے بعد فلم انیمل نے بڑا سنگ میل توڑ دیا اور دنیا بھر میں 700کروڑ سے زائد کی کمائی کی ہے۔
انیمل نے 700کروڑ سے زائد کی کمائی کی‘ غدر 2کو کیا پیچھے
سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم انیمل اپنی ریلیز کے دسویں روز دنیابھر کے باکس آفس پر717.46کروڑ کی کمائی کا ریکارڈ بنالیاہے۔محض نو دنوں میں انیمپ نے 660.80کروڑ اکٹھا کئے تھے۔
مذکورہ رنبیر کپور کی فلم جس میں رشمکیکا مندانہ‘ انل کپور اور بابی دیول پر بدتمیزی اور زہریلی مردانگی کی نمائش کرنے پر تنقیدوں کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔
تنقیدوں کے باوجود اب تک مذکورہ فلم 2023کے پانچ بڑے فلموں شاہ رخ خان کی جوان او رپٹھان کے ساتھ ساتھ سنی دیول کی غدر اور رجنی کانت کی جیلر میں سے ایک بڑی فلم ثابت ہوئی ہے۔ اس سال دنیا بھر میں تیسری بڑی ہندوستانی فلم انیمل بن گئی ہے۔
سیانیک کی رپورٹ کے مطابق سنی دیول کی غدر2جو 11اگست کے روز ریلیز ہوئی تھی نے دنیا بھر میں 686کروڑ کی کمائی کی تھی۔