عالمی باکس آفس پر یہ فلم ہنگامہ مچارہی ہے‘ ہدایت کار سندیپ ریڈی ونگا کی یہ فلم جس میں رنبیر کپور نے اپنی اداکارے کے جلوے بکھیرے ہیں اور بابی دیول نے ویلن کا کردار نبھایاہے
رنبیر کپور او ربابی دیول کی اداکاری پر مشتمل فلم انیمل نے یک او رسنگ میل پورا کرلیاہے۔
ہفتے کے روز اپنی ریلیز کے 15دن مکمل ہونے پر فلم نے 797.6کروڑ روپئے کی کمائی کا ریکارڈ بنایاہے۔ اب فلم کے 800کروڑ کے کلب میں پہنچنے کا انتظار کیاجارہا ہے۔
فلم انیمل کی ریلیز یکم ڈسمبر کے روز ہوئی تھی۔ اس فلم میں رشمکیکا مندانا‘ انیل کپور‘ ترپتی دامری اور شکتی کپور نے بھی کام کیاہے۔ رنبیر کپور کی فلم انیمل نے غدر2کو پچھاڑتے ہوئے 700کروڑ کلب میں شمولیت اختیار کی تھی۔
محض اٹھ دنوں میں اس فلم نے 600کروڑ اور دس دنوں میں فلم انیمل نے 700کروڑ کی کمائی کی ہے۔
فلم میں مسائل پیدا کرنے والے مناظر او رمنفی کرداروں کو لے کر تنقیدوں کا سامنا کرنے کے باوجود 2023میں سب سے زائد کمائی کرنے والی تین سر فہرست فلموں میں انیمل ایک فلم بن گئی ہے شاہ رخ خان کی جوان او رپٹھان کے بعد انیمل اب تک کی تیسری سب سے بڑی فلم بن گئی ہے۔
سندیپ ریڈی ونگا نے فلم میں اپنی ہدایت کاری کو باخوبی نبھایاہے۔