انیمل ہسبنڈری ویلفیر بورڈ نے ’یوم گائے کو گلے لگاؤ‘ برائے 14فبروری کی اپیل سے دستبرداری اختیار کرلی

,

   

دنیا بھر میں 14فبروری کے روز یوم عاشقان کے طور پر منایاجاتا ہے۔


نئی دہلی۔انیمل ہسبنڈری بورڈ آف انڈیا(اے ڈبیلو بی ائی) نے جمعہ کے روز کہاکہ فبروری 14کو منائے جانے والے ”یوم گائے سے گلے ملو“ تقریب کے لئے اپیل سے حکوم کی ہدایتوں پردستبرداری اختیار کی جاتی ہے۔

دنیا بھر میں 14فبروری کے روز یوم عاشقان کے طور پر منایاجاتا ہے۔

بورڈ سکریٹری ایس کے دتا نے ایک نوٹس میں کہاکہ ”مجاز اتھاریٹی اورفشریز‘ انیمل ہسبنڈری اور ڈائری وزرات کی ہدایت پر انیمل ہسبنڈری بورڈ براۂ ہند کی جانب سے 14فبروری 2023کے روز یوم گائے سے گلے ملو منانے کے اپنے موقف سے دستبرداری اختیار کرتا ہے“۔

ایسا پہلی مرتبہ ہوا تھا کہ اے ڈبلیوبی ائی نے ملک میں گائے کے چاہنے والوں سے ”یوم گائے سے گلے ملو“ منانے کی درخواست کی تھی۔