ان ستاروں سے منشیات کی جانچ کے لئے اپنے خون کی جانچ کرانے کی کنگانا نے درخواست پیش کی

,

   

ممبئی۔انڈسٹری میں منشیات کے مافیا کے سرگرم ہونے کے متعلق اپنے بیان کے کچھ دنوں بعد بالی ووڈ اداکارہ کنگانا راناوت نے ’رنویر سنگھ‘ رنبیر کپور‘ آیان مکھرجی‘ وکی کوشک کے ناموں کو منشیات کی جانچ کے لئے

اپنے خون کے نمونے جمع کرانے والوں کے طور پر لئے ہیں‘ تاکہ انہیں ”کوکین کا عادی“ بتانے کی افواہوں کو مہر لگ سکے

ٹوئٹر پر بیان جاری
ٹوئٹر پر مذکورہ 33سالہ اداکارہ نے بیان پوسٹ کیااورکہاکہ ”میں رنویر سنگھ‘ رنبیر کپور‘ آیان مکھرجی‘ وکی کوشک سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اپنے خون کے نمونے منشیات کی جانچ کے لئے پیش کریں‘

یہ افواہیں گشت کررہی ہیں کہ وہ کوکین کے عادی ہیں“۔

راناوت نے پی ایم او انڈیا کو ٹیگ کرتے ہوئے آگے کہاکہ ”میں چاہتی ہوں کہ وہ ان افواہوں کو غلط ثابت کریں‘ یہ نوجوان مرد وں کے نمونے صاف ثابت ہوتی ہیں تو ان سے لاکھوں لوگ متاثر ہوسکتے ہیں“

 

فلم ’پنگا‘ کی اداکارہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ستاروں کے ناموں کا ذکر کیاہے‘ جو ایک مصنف او رکالم نگار کے ٹوئٹ کے ردعمل کے طور پر تھا۔

اس کو ”بگ ایکسپوز‘ کے طور پر پڑھاگیاہے۔

کنگاناراناوت
کنگاناکی ٹیم چاہتی ہے کہ تمام فلمی شخصیتوں کے خون کی جانچ کوئی بھی قومی ایوارڈ کے لئے منتخب ہونے سے قبل کرائی جائے۔

حق بجانب مانگ‘ کس طرح کے منشیات کا عادی ہمارے لئے مثال راہ بن سکتا ہے۔ ہیش ٹیگ

بالی ووڈ گینگس“

الزامات
اس سے قبل کنگانا نے سوشیل میڈیاپر تبصرہ کیاتھا کہ”اگر نارکوٹیک کنٹرول بیور و بالی ووڈ میں داخل ہوتا ہے‘ کئی اے فہرست کے لوگ سلاخوں کے پیچھے ہوں گے“۔

مذکورہ بیان ”گینگسٹر‘‘ کی اداکارہ کا اس وقت سامنے آیاہے جب حال ہی میں ششانت سنگھ راجپوت کی موت کے کیس میں‘ ان کی گرل فرینڈ ریہا چکربرتی کے واٹس ایپ گروپ میں ہوئی بات چیت سے نئے منشیات کا زوایہ سامنے آیاہے۔

بیان پوسٹ کرتے ہوئے رانا وت نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ”وہ ناروکوٹیک بیورو کی مدد کی خواہاں ہیں‘ مگر میں مرکزی حکومت سے تحفظ چاہتی ہوں“