ان کی پہچان ان کا کام ہے، نام نہیں نہرو میموریل کا نام تبدیل کرنے پر راہول کا ردعمل

   

نئی دہلی :کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے نہرو میموریل میوزیم کا نام تبدیل کرنے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ 17 اگست کو انہوں نے کہا کہ نہرو کی پہچان ان کے ملک اور عوام کیلئے کئے گئے کا ہیں، ان کا نام نہیں۔ راہول گاندھی کا یہ بیان ان کے لداخ کے دورے پر روانہ ہونے سے پہلے آیا ہے۔یوم آزادی کے موقع پر، نئی دہلی کے تین مورتی کمپلیکس میں واقع نہرو میموریل میوزیم کا نام بدل کر پی ایم میوزیم اینڈ لائبریری رکھ دیا گیا۔ اس سلسلے میں فیصلہ 15 جون 2023 کو راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں ہوئی ایک میٹنگ میں لیا گیا، جسے یوم آزادی کے موقع پر رسمی شکل دی گئی۔راہول گاندھی دو دن کے لداخ کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ بننے کے بعد یہ لداخ کے دورہ پر ہیں اور اس دوران پہلی بار لیہہ اور کارگل جائیں گے۔ اس دوران وہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سیاسی پروگراموں کے علاوہ راہول لداخ میں بائیک ٹرپ بھی کریں گے۔راہول گاندھی اپنے دورے کے دوران کارگل بھی جائیں گے، جہاں اگلے ماہ ہل کونسل کے انتخابات ہونے والے ہیں۔ جس کی وجہ سے راہول کا دورہ کافی اہم مانا جا رہا ہے۔ وہ وہاں کانگریس کارکنوں میں جوش و خروش پیدا کریں گے۔ کارگل ہل کونسل کے انتخابات کے لیے کانگریس نے نیشنل کانفرنس کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔جب راہول گاندھی پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک پر بول رہے تھے۔ پھر بھارت جوڑو یاترا کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کشمیر تک کے سفر کا ذکر کیا تو لداخ کے رکن پارلیمنٹ نے لداخ نہ آنے کی بات کہی، جس پر راہول گاندھی نے جواب دیا کہ وہ جلد وہاں آئیں گے۔