اواخر سال دنیا بھر میں دہشت گرد حملوں کی نئی لہر کے اندیشے

   

Ferty9 Clinic

٭ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ نے خبردار کیا ہیکہ رواں سال کے اختتام سے قبل دنیا بھر میں دہشت گرد حملوں کی ایک نئی لہر اٹھ سکتی ہے۔ عالمی ادارہ کی اس رپورٹ میں اس کے رکن ممالک کی انٹلیجنس ایجنسیوں کی طرف سے موصول ہونے والی خفیہ اطلاعات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ نے دعویٰ کیا کہ 30,000 سے زائد بیرونی جنگجوؤں نے لڑائی میں حصہ لینے کیلئے آئی ایس آئی ایس خلافت کا سفر کیا تھا اور وہ ہنوز ایک خطرہ ہیں۔