اودیانیدھی اسٹالن پر یوپی میں ”مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے“ کے لئے مقدمہ درج

,

   

ملکاراجن کھڑگی کے بیٹے پریانک بھی ان کے ریمارکس کی حمایت کرنے پر مقدمہ درج ہوا ہے۔
رام پور۔پولیس نے چہارشنبہ کے روز بتایاکہ ڈی ایم کے لیڈر اودیانیدھی اسٹالن اور کانگریس صدر ملکاراجن کھڑگی کے بیٹے پریانک کھڑگی پر مبینہ مذہبی جذبات کوٹھیس پہنچانے کیلئے ایک ایف ائی آر درج کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسٹالن پرسناتھن دھرم کو ختم کرنے کے اعلان پر او رکھڑگی پر ان کے ریمارک کی حمایت کرنے پر مقدمہ درج کیاگیاہے۔ دونوں پر منگل کے روز سیول لائنس پولیس اسٹیشن میں ائی پی سی کی دفعات 295اے اور 153اے کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔

وکلاء ہریش گپتا اور رام سنگھ لودھی کی شکایت پر ایف ائی آر درج ہوئی ہے جنہوں نے اسٹالن کے بیان پر میڈیارپورٹس کو اجاگر کیاجس میں الزام لگایاگیاتھا کہ سیاستدانوں کے تبصروں سے ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

اسٹالن نے ہفتہ کے روز تاملناڈ و میں ایک تقریب کے دوران سناتھن دھرم کا موزانہ ڈینگو اور ملیریا جیسے امراض سے کیاتھا۔ ان کا تبصرہ سیاسی جماعتوں کی طرف سے تنقید کا سبب بنا اور ساتھ میں بی جے پی ان کے اس ریمارکس کی مذمت کا کانگریس پر زور د ے رہی ہے۔

بعدازاں انہوں نے دعوی کیاتھا کہ انہوں نے سناتھن دھرم کے ماننے والوں کے خلاف تشدد کا اعلان نہیں کیاتھا۔

سابق ججوں اور بیورکریٹس کے بشمول 260ممتاز شہریوں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈ ی وائی چندر ا چوڑ کے نام ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے ڈی ایم کے لیڈر کے اس تبصرہ کے خلاف از خود کاروائی کی مانگ کی او راس کو ”نفرت انگیز تقریر“ قراردیا ہے۔