اورنگ آباد : محکمہ سماجی جنگلات اور ریجنل فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے جنگلات کے عالمی دن کی مناسبت سے عوامی بیداری کے لیے سائیکل ریلی، تصویری نمائش اور آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر جنگلات کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے مختلف سرگرمیوں میں شہریوں، طلباء اور ماحولیاتی کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں کنزرویٹر آف فاریسٹ (علاقائی) سوورنا مانے ، آنریری وائلڈ لائف کنزرویٹر ڈاکٹر کشور پاٹھک، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر (پلاننگ) کلپنا ٹیمگیرے ، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر (ایویلیویشن) اشونی کھوپڑے ، اسسٹنٹ کنزرویٹر آف فاریسٹ مسز کریسٹ، سوشل آفیسر کرکڈے ، اسسٹنٹ کنزرویٹر آف فاریسٹ سونیا شندے ، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر (سلوڈ) ایس بی تامبے ، فاریسٹ رینج آفیسر (پیٹھن) جی ایس ستپوتے ، فاریسٹ رینج آفیسر (سٹی) انیل پاٹل، فاریسٹ رینج آفیسر (پرائیویٹ) ساگر کوٹے سمیت محکمہ جنگلات کے دیگر افسران اور عملہ شریک رہا۔ تقریبات کا آغاز صبح 7 بجے کنزرویٹر آف فاریسٹ (ریجنل) ونروتہ کے دفتر سے سائیکل ریلی کے ساتھ ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ سائیکل ایسوسی ایشن کے 50 سائیکل سواروں نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ مہاتما پھولے ودیالیہ پدماپورہ کے 50 طلباء نے جن سہیوگ اور نثارگا مترا منڈل کے تعاون سے اس ریلی میں حصہ لیا۔ جنگلات کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے اسٹریٹ ڈرامے پیش کیے گئے اور انسانی زنجیر بنا کر پیغام دیا گیا۔ محکمہ سماجی جنگلات کے دفتر میں جنگلی جانوروں اور پرندوں کی تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی، جس میں مختلف نایاب انواع کی جھلکیاں پیش کی گئیں۔ عوامی آگاہی کے لیے ورکشاپس منعقد ہوئیں اور شرکت کرنے والوں میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے ۔