مذکورہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ایم پی نے جمعرات کی رات کو کلکٹریٹ دفتر سے جوبلی پارک تک ایک موم بتی مارچ نکالا اور مظاہرین سے خطاب کیاتھا۔
اورنگ آباد۔پولیس کے مطابق مراہٹواڑہ کے شہر کا نام کو چھترا پتی سمبھا جی مہاراج کے نام پر تبدیل کرنے کے خلاف احتجاج کے ضمن میں اورانگ آباد کے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل اور دیگر 1500کے خلاف جمعہ کے روز ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔
مذکورہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ایم پی نے جمعرات کی رات کو کلکٹریٹ دفتر سے جوبلی پارک تک ایک موم بتی مارچ نکالا اور مظاہرین سے خطاب کیاتھا۔اہل کار نے کہاکہ آیوب جاگیردار کی قیادت والی ”مخالف تبدیلی نام کمیٹی“ کواجازت سے انکار کے باوجود موم بتی مارچ نکالا گیاہے۔
عہدیدار نے جانکاری دی کہ ”جلیل‘ جاگیر دار اور دیگر 1500مظاہرین پر غیر قانونی اکٹھا ہونے کا ایک مقدمہ ائی سی پی اور مہارشٹرا پولیس ایکٹ کے دفعات کے تحت درج کیاگیاہے“۔
پچھلے ماہ مہارشٹرا حکومت نے اورنگ آباد کو چھتر اپتی سمبھا جی مہاراج اور عثمان آباد کو دھارا شیو کے نام پر مرکزی کی منظوری کے بعد تبدیل کرنے کا اعلان کیاتھا