اورینٹ الیکٹرک کے برقی بچانے والے ایر کولرس متعارف

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : اورینٹ الیکٹرک لمٹیڈ جو ڈائیور سیفائیڈ USD2.4 بلین سی کے برلا گروپ کا حصہ ہے ۔ اس نے ECM ( الیکٹرانیکلی کمیوٹیٹڈ موٹر ) کے ذریعہ توانائی پر مبنی برقی بچانے والے انورٹر ایر کولرس کے ایک نئے رینج کو متعارف کیا ہے ۔ نئے ماڈلس میں اضافہ کے ساتھ کمپنی نے اب ایک وسیع ایرکولرس کو صنعت میں اجاگر کیا ہے ۔ راکیش کھنہ ، ایم ڈی سی ای او کمپنی ہذا نے کہا کہ ہم اپنے سارے پراڈکٹ پورٹ فولیو میں اختراعی پراڈکٹس کو وجود بخشا ہے جو صحت بخش ، محفوظ ، برقی بچانے والے اور سہولت بخش ہیں ۔ سالیل کپور ، بزنس ہیڈ ، ہوم اپلائنسیس کمپنی ہذا نے کہا کہ ہم ملک میں ایرکولرس کے شعبہ میں تیزی سے ابھرتے برانڈس لارہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے گاہک کے تجربہ کو بہتر بنانے اور زندگی میں آسانی لانے کی طرف توجہ مرکوز رکھی ہے ۔۔