… اور اب مدینہ منورہ میں بے حیا ماڈلس کے فوٹو شوٹ کی اجازت

   

مدینہ منورہ: مسلمانان عالم مدینہ منورہ کو مقدس ترین مقام تصور کرتے ہیں لیکن بھلا ہو ولیعہد محمد بن سلمان کا جنہوں نے اصلاحات کے نام پر خواتین کو ضرورت سے زیادہ چھوٹ دے رکھی ہے اور اب تو حد ہوگئی کہ الاولیٰ نامی ہیریٹیج سائٹ پر انہوں نے نیم برہنہ ماڈلنگ کرنے والی خواتین کو مختلف اشتہارات کیلئے فوٹو شوٹ کی بھی اجازت دیدی جن میں مشہور خاتون ماڈل کیٹ موز بھی شامل ہے۔ اس فوٹوشوٹ سے ساری دنیا کے مسلمانوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے جبکہ خواتین کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے والی خاتون جہدکاروں کو گرفتار کیا جاتا ہے۔ محمد بن سلمان اس بات کے خواہاں ہیں کہ سعودی عرب کو ترقی پسند ملک کی حیثیت سے جانا جائے ناکہ قدامت پسند ملک کی حیثیت سے اور اس چکر میں انہوں نے تمام مذہبی آداب و قیود کو بالائے طاق رکھ دیا ہے۔