…اور اب کوکری کلاس کے ذریعہ ماسٹر شیف کے ساتھ پکوان کا موقع

   

27فبروری کو کلاس کا انعقاد ، فریڈم سن فلاور کی جانب سے گفٹ ہیمپر

حیدرآباد۔18فبروری(سیاست نیوز)اپنے منفرد کھانوں کی وجہہ سے حیدرآباد ساری دنیا میںمقبول ہے مگر پکوان میںمہارت حاصل کرناکوئی آسان کام نہیںہے ۔ اس کے لئے ادارہ سیاست اور فریڈم ریفائنڈ سن فلاور ائیل نے ہمیشہ اس بات کی کوشش کی ہے کہ فرخندہ بنیاد شہر حیدرآباد بھی پکوان کے شعبہ میں ہمیشہ کی طرح آگے رہے ۔ اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر حیدرآباد کے مختلف مقامات اور تلنگانہ کے دیگر اضلاع میں ہماری کوکری کلاسس منعقد کی جاتی رہی ہیں اور مستقبل میںبھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اس مرتبہ آفیسر س میس ملک پیٹ مین روڈ پر خواتین اور لڑکیوں کے لئے سیاست او ر فریڈم ریفائنڈ سن فلاورآئیل کی کوکری کلاس 27فبروری‘ چہارشنبہ کے روزمنعقد ہونے والی ہے‘ جس کی نگرانی حسب روایت ماسٹر شیف پنیت مہتا کریں گے۔مگر اس مرتبہ کچھ تبدیلیاں بھی لائی گئی ہے ۔ کیونکہ شہر حیدرآباد ذائقہ کے شوقین لوگوں کے نام سے ساری دنیامیںمشہور ہے ‘ اور خواتین اپنے اپنے گھروں میں لذیذ اور نت نئے پکوان کرتی رہتی ہیں مگر کبھی بھی ان پکوانوں کو دیگر لوگوں تک پہنچا نہیں سکتیں،لہذا ہم نے اس کوکری کلاس میں شرکت کرنے والوں کوماسٹر شیف کے ساتھ پکوان کرنے کا موقع فراہم کرنے کا بھی ارادہ کیا اور ساتھ ہی ساتھ فریڈم ریفائنڈ سن فلاور آئیل کی جانب سے گفٹ ہیمپر بھی دیا جائیگا۔ اس لئے خواہش مند اپنے Recipes ای میل ایڈرسsiasatfreedom@ gmail.com پر ارسال کریں ۔ تین منتخب Recipes کونہ صرف انعامات سے نوازا جائے گا بلکہ انہیںماسٹر شیف کے ساتھ27فبروری کو پکوان کا موقع بھی فراہم کیاجائے گا۔ای میل ارسال کرنے کی آخری تاریخ 24فبروری مقرر کی گئی ہے ۔ جو کوئی بھی اس کاحصہ بنناچاہے گا اس کو مقررہ تاریخ تک اپنی رسپیس پر مشتمل ای میل ارسال کرنا ہوگا۔کوکری کلاس میں آنے والی خواتین او رلڑکیوں سے یہ بھی درخواست ہے کہ وہ اپنے ساتھ ایک عدد نوٹ بک اور پین یا پنسل ضرور رکھیں اور اگر چھوٹے بچوں کو گھر چھوڑ کر آتی ہیں تو کوکری کلاس سے انہیں زیادہ سیکھنے کا موقع ملے گا۔مزید تفصیلات کے لئے 8919493509پر ربط پیدا کریں ۔