بگ بی لکھنؤ میں ان دنوں ڈائرکٹر سجیت سرکار کی نئی فلم ’’گلابو سیتابو‘‘ کی شوٹنگ کررہے ہیں۔ فلم میں ان کا غضب کا میک اپ کیا گیا ہے۔ منگل کے روز وہ شوٹنگ کی تکمیل کے بعد اپنے اسی میک اپ میں پرانے شہر لکھنؤ کی بھیڑ میں گھومتے رہے لیکن وہاں انہیں کوئی پہچان نہ سکا۔ اس فلم میں ایوشمان کھرانہ بھی اہم کردار میں ہیں۔ حال ہی میں فلم ’’چہرہ‘‘ کی شوٹنگ کرچکے امیتابھ پچھلے کئی دنوں سے لکھنؤ میں مقیم ہیں جوہی چترویدی کی لکھی کہانی کے مطابق امیتابھ اس فلم میں ایک غصیلے معمر مکاندار کا کردار کررہے ہیں۔ اس فلم کو 24 اپریل 2020 کو ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے۔ واضح ہو کہ امیتابھ کے ساتھ سجیت سرکار نے پیکو جیسی کامیاب فلم بھی بنائی تھی۔