اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی مجھے صحت بخشتا ہے ۔

   

اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی مجھے صحت بخشتا ہے ۔ اور جو مجھے مارے گا اور پھر زندہ کرے گا۔اور جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ وہ بخش دے گا میرے لیے میری خطا کو روز جزا کو۔ ( سورۃ الشعراء :۸۰تا ۸۲) 
حضرت خلیل کا بارگاہ الٰہی میں حسن ادب ملاحظہ ہو، بیماری کی نسبت اپنی طرف کی اور شفاکی اللہ تعالیٰ کی طرف ، حالانکہ بیماری اور صحت دونوں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہیں۔
یہاں بھی حسن ادب ہے۔ اللہ کا خلیل ہونے کے باوجود ساری عمر اس کی عبادت و اطاعت میں گزارنے کے باوجود اور ہر آزمائش میں کامیاب ہونے کے باوجود اللہ تعالیٰ کی بےنیازیوں سے دل سہما ہوا ہے، کہتے ہیں مجھے یہ امید ہے کہ وہ کریم مجھ پر کرم فرمائے گا اور میری خطاؤں کو بخش دیگا۔ بندے کے لیے مناسب یہی ہے کہ اس کی نظر اپنی نیکیوں پر نہ ہو بلکہ اپنی لغزشوں پر ہو ۔