اوساکا دوسرے مقام پر واپس

   


لندن : آسٹریلین اوپن چمپئن نومی اوساکا تازہ ترین ٹینس عالمی درجہ بندی میں دوسرے مقام پر پہنچ چکی ہے جبکہ مرد زمرہ کا فائنل کھیلنے والے ڈینیل میڈویڈو دنیا کے تیسرے بہترین کھلاڑی بن چکے ہیں جبکہ چمپئن جوکووچ بدستور پہلے مقام پر فائز ہیں۔ خاتون زمرہ میں فائنل کھیلنے والی 25 سالہ امریکی کھلاڑی جنیفر براڈی نے 11 مقامات کی چھلانگ لگاتے ہوئے تیرہویں مقام پر پہنچ چکی ہے اور یہ پہلا موقع ہیکہ وہ سرفہرست 20 کھلاڑیوں میں شامل ہوئی ہے۔ مرد زمرہ میں سرفہرست 10 کھلاڑیوں میں کوئی واضح تبدیلی نہیں ہے سوائے راجرفیڈرر کے پانچویں مقام پر پہنچنے کے علاوہ کوئی تبدیلی نہیں ہے کیونکہ وہ گذشتہ ایک سال سے گھٹنے کی تکلیف کے باعث کسی مقابلہ میں شرکت نہیں کرپائے ہیں اور امید کی جارہی ہیکہ ان کی آئندہ ماہ ایکشن میں واپسی ہوگی۔ نمبر 2 پر رافیل نڈال موجود ہے جنہیں کوارٹر فائنل میں شکست ہوئی۔