سوال: والدین عمر رسیدہ ہوگئے ہیں اور آمدنی کا ذریعہ بھی کچھ نہیں ہے ۔ ایسی صورت میں ان کی کفالت کی ذمہ داری کس پر ہوگی جبکہ لڑکے موجود ہیں ؟
جواب : ماں باپ اگر ضعیف ہوں اور ذریعہ معاش کچھ نہ ہو تو لڑکوں پر ماں باپ کا نفقہ اور ان کی ضروریات کی تکمیل مساوی مساوی واجب ہے ۔ اگر ایک زیادہ خوشحال ہو اور دوسرا جز معاش ہو تو دونوں اپنی اپنی حیثیت سے ماں باپ کا تعاون کریں۔ فتاوی عالمگیری جلد اول کتاب النفقات صفحہ ۵۶۴ میں ہے : ویجبر الولد الموسیٰ علی نفقۃ الأبوین المعسرین … وان کان للفقیر ابنان احدھما فائق فی الغنی والآخر یملک نصابا کانت النفقۃ علیھما علی السواء … قال شمس الأ ئمۃ قال مشایخنار حمھم ﷲ … اذا تفاوتا تفاوتاً فاحشا فیجب ان یتفاوتا فی قدر النفقۃ کذا فی الذخیرۃ ۔ فقط واللہ أعلم