اولمپکس میں شدید گرمی سے کھلاڑی پریشان

   

ٹوکیو ۔ ٹوکیو میں گیمز کے دوران شدید گرمی کی وجہ سے ایتھلیٹ شدید مشکلات کا شکار ہے۔ٹوکیو میں درجہ حرارت33 ڈگری یا 91 ڈگری فارن ہائیٹ تک جا پہنچا جس کی وجہ سے ایتھلیٹس کو سخت مشکلات پیش آرہی ہیں۔اولمپک آرگنائزرز نے ٹینس کے مقابلوں کے اوقات تبدیل کردیے اور باقی گیمز کے شیڈول اور ٹائمنگ میں تبدیلی پر غورکر رہے ہیں۔دوسری طرف کوروناکے مزید نئے معاملات سامنے آنے کے بعد مجموعی معاملات کی تعداد 193 ہوگئی جن مین 3 ایتھلیٹ بھی شامل ہیں۔