بیونس آئرس ۔ کانسٹین ٹین اسٹیب کے شاندار گول سے جرمنی نے اولمپک چمپئن ارجنٹینا کو ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ کے میچ میں 3-2 کے فرق سے شکست دے کر مقابلے کے مکمل نشانات حاصل کئے، جبکہ خواتین کے زمر ے میں جرمنی نے ارجنٹینا کو شوٹ آوٹ میں شکست دی۔ جرمنی کی مرد وں کی ٹیم نے بیونس آئرس میں کھیلے گئے میچ میں اولمپک چمپئن ارجنٹینا کو شکست دی، جبکہ ارجنٹینا کی خواتین ٹیم نے شوٹ آؤٹ میں جرمنی کو شکست دی اور ممکنہ تین پوائنٹس میں سے دو حاصل کئے ۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی جرمنی کی مردوں کی ٹیم 9 نشانات کے ساتھ پرو لیگ کی ٹیموں کے جدول میں تیسرے مقام پر آگئی ہے ۔ جرمنی نے کرسٹوفر روہر اور اپنا پہلا میچ کھیل رہے لوئس گل کے گولس سے سبقت بنائی جبکہ ارجنٹینا کے پنالٹی کارنر کے ماہر جوس تولینی نے اپنی ٹیم کو دونوں مرتبہ برابری دلائی۔ اسٹیب نے مقابلے کے اختتام سے 4 منٹ قبل فیصلہ کن گول بنایا۔