واشنگٹن۔ سی ڈی سی کی جانب سے پیش کی گئی تازہ جانکاری کے بموجب تیزی کے ساتھ پھیلنے والے اومیکران کی ذیلی وباء پچھلے مہینہ ہر ہفتہ دو گنا تیزی کے ساتھ پھیلی ہے۔
زنہو نیوز ایجنسی نے سی ڈی سی کے اندازے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ مذکورہ قسم بی اے 2ملک میں اس ہفتہ 5مارچ کے اختتام تک ملک میں کرونا وائرس وباء میں 11.6فیصد کی ذمہ دار ہے۔
سی ڈی سی کی تفصیلات میں دیکھا یاگیا ہے کہ فبروری5ہفتہ کے اختتام تک مذکورہ وباء کی قسم صرف 1فیصد تھی جبکہ فبروری 12ہفتہ کے اخر تک 2.2فیصد‘ اور 19 فبروری ہفتہ کے اختتام تک3.8فیصد اور26فبروری کے روز ہفتہ کے اختتام پر 6.6فیصد رہی ہے۔
نئے لیاب اور جانوروں پر کئے گئے تجربات سے یہ بات سامنے ائی ہے کہ بی اے 2ممکن ہے کہ حقیقی اومیکران وباء سے زیادہ شدید بیماری پیدا کرنے کے قابل ہے۔