اومیکرون سے نمٹنے صحت کا بنیادی ڈھانچہ تیار کریں: مرکز

   

نئی دہلی۔ مرکزی حکومت نے کووڈ کے معیارات کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنانے اور کووڈ کے نئے قسم اومیکرون سے نمٹنے کے لیے مقامی سطح پر صحت کا بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریز اور ہیلتھ سکریٹریوں کو لکھے ایک خط میں کہا ہے کہ اومیکرون کے پیش نظرانتہائی چوکسی برتی جائے اور کووڈ گائیڈ لائن کی سختی سے پابندی کی جائے ۔ اصولوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اومیکرون سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مقامی سطح پر ہیلتھ انفراسٹرکچر بنایا جائے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے دس ممالک سے آنے والے مسافروں کے حوالے سے ہوشیار رہنے کو کہا ہے ۔ اس کے علاوہ بیرون ملک سے آنے والے لوگوں پر کڑی نظر رکھی جائے ۔