اومی کرون جان لیوا نہیں ہے عوام خوفزدہ نہ ہوں

,

   

کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریاستی حکومت تیار، ہریش راؤ کا اعلان

حیدرآباد۔ 15 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے تلنگانہ میں کورونا کی نئی شکل اومی کرون کی دستک پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اومی کرون ویریئنٹ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہے۔ تلنگانہ کا محکمہ صحت کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ ہریش راؤ نے کہا کہ بیرونی ممالک سے شہر پہنچنے والے دو مسافرین میں اومی کرون پازیٹیو پایا گیا ہے۔ انکا نمس ہاسپٹل میں علاج جاری ہے۔ ان سے ملنے جھلنے والوں کے بھی ٹسٹ کروائے گئے ہیں ۔ کورونا کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت تمام ضروری احتیاطی اقدامات کررہی ہے۔ ہریش راؤ نے تلنگانہ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ریاست میں اومی کرون داخل ہونے پر پریشان ہرگز نہ ہوں بلکہ کوویڈ ۔ 19 کے رہنمایانہ اصولوں پر سختی سے عمل آوری کریں۔ ماسک لازمی طور پر لگائیے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور جو لوگ کورونا ٹیکہ نہیں لئے وہ فوری ٹیکہ لے لیں۔ جو لوگ پہلا ڈوز لئے وہ دوسرا بھی ڈوز لے لیں۔ محکمہ صحت کو ہدایت دی گئی ہیکہ ٹیکہ اندازی مہم میں تیزی پیدا کردیں۔ تاحال تلنگانہ میں 98 فیصد لوگ کورونا کا پہلا اور 64 فیصد لوگ دوسرا ڈوز حاصل کرچکے ہیں۔ ٹیکہ اندازی مہم میں تیزی پیدا کرنے کے ساتھ ٹسٹوں کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ بوسٹر ڈوز کے لئے مرکز سے نمائندگی کی گئی ہے۔ کسی بھی ناگہانی حالت سے نمٹنے کے لئے 21 لاکھ ائسولیشن کٹس تیار رکھے گئے ہیں۔ تلنگانہ کے سرکاری ہاسپٹلس میں 25,390 بیڈس کو آکسیجن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ماباقی بیڈس کو آکسیجن کی سہولت فراہم کرنے کے لئے احکامات جاری کئے گئے۔ ن