اومی کرون سے حفاظت کیلئے دوسری خوراک لگوانے کے احکامات

   

کورونا مہلوکین کے ورثاء کو مالی امداد فراہم کرنے ضلع کلکٹر کی سفارش
اورنگ آباد : اورنگ آباد کے ضلع کلکٹر اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین سنیل چوہان نے کہا ہے کہ اہل شہریوں کو 15 دسمبر سے قبل ویکسین کی دوسری خوراک لینا چاہئے تاکہ اومیکران ویرینٹ سے بچایا جا سکے ، بصورت دیگر وہ سزا کے اہل ہوں گے ۔سرکاری اطلاعات کے مطابق، اس سلسلے میں فیصلے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے ۔مسٹر چوہان نے کہا ‘‘اومیکرون کو روکنے کے لیے ویکسینیشن ایک مؤثر طریقہ ہے ۔ ضلع کے وہ شہری جو ویکسین کی دوسری خوراک لینے کے اہل ہیں لیکن ابھی تک نہیں لگوائی ہے وہ 15 دسمبر تک دوسری خوراک لیں بصورت دیگر انہیں سزا دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کالج/پرائیویٹ کلاسز میں جن اساتذہ کو دونوں کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں ان کا مہینے میں ایک بار ٹیسٹ کرایا جائے اور جن اساتذہ کو ویکسین نہیں لگائی گئی ان کا ہر ہفتے کووڈ ٹیسٹ کرایا جانا چاہئے ۔ضلع کلکٹر نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق کورونا انفیکشن سے مرنے والوں کے ورثاء کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے فوری کارروائی کی جانی چاہئے ۔