اومی کرون وائرس کا امریکہ میں پھیلاؤ

   

واشنگٹن : امریکہ میں کرونا کی نئی قسم اومی کرون، تیزی سے پھیلنے لگی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کرونا کی نئی قسم کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے۔ چند روز قبل دو چار ریاستوں میں کیسز رپورٹ ہوئے تھے ۔تاہم اب اس نئے وائرس نے امریکہ کی 19 ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف ریاست ٹیکساس، میساچوسٹس میں ایک لاکھ سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوچکے۔ ادھر امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اومی کرون وائر س پر فائز ر ویکسین کے نئے تجربات میں کامیابی ملی ہے، فائزر کی تین خوراکیں اومی کرون کیخلاف کچھ تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ فائزر انتظامیہ کا موقف ہے کہ بوسٹر شاٹس کے بغیر اومی کرون وائرس سے تحفظ بظاہرمشکل ہے۔