خانگی لیابس سے معائنوں کے کٹس کے حصول کے اقدامات
مریضوں کے خدشات کے ازالہ کی مساعی
حیدرآباد۔8 ۔ڈسمبر(سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی جانچ کے لئے کٹس حاصل کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ شہر حیدرآباد کے خانگی لیابس کی جانب سے ایسی آرٹی پی سی آر کٹس کے حصول کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی فوری طور پر نشاندہی کرنے کی اہل ہے۔ دونو ںشہروں حیدرآبادو سکندرآباد کے علاوہ ریاست تلنگانہ کے علاوہ ملک کی دیگر ریاستوں میں جو آر ٹی پی سی آر کٹس موجود ہیں وہ این (gen) اوآر ایف1 (gen)کے علاوہ ایس (جین) کی جانچ کی صلاحیت موجود تھی لیکن اب شہر حیدرآباد میں موجود خانگی لیابس کی جانب سے ایسے آرٹی پی سی آر معائنوں کے کٹس کے حصول کے اقدامات کئے جا رہے ہیں جن میں کورونا وائرس کی جانچ کے ساتھ ساتھ نئے قسم کے وائرس کی نشاندہی بھی فوری طور پر ممکن ہوجائے گی۔ معائنہ کی کٹس میں زیادہ جینس کی جانچ کی کوشش کی صور ت میں قیمت میں کافی اضافہ ہوسکتا ہے اسی لئے لیابس کی جانب سے ان کٹس کے حصول کے بعد صرف ان لوگوں کاہی ان کٹس کے ذریعہ معائنہ کیا جائے گا جنہیں ضروری سمجھا جائے گا ۔بتایاجاتا ہے کہ ان معائنہ کے کٹس کی کارکرد مدت 1تا2 سال ہے اسی لئے لیابس کی جانب سے مرحلہ وار انداز میں ان کے حصول کے اقدامات کئے جائیں گے۔ سرکاری ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ جین کی جانچ صرف چند لیابس میں ہونے کے سبب کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے مریضوں کی نشاندہی میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور اس تاخیر سے نمٹنے کیلئے ان آر ٹی پی سی آر معائنوں کے کٹس کا استعمال کیا جانا چاہئے جو جینوم کے متعلق تفصیلات عیاں کرتے ہوئے جین کی نشاندہی کرتی ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک میں ان کٹس کا استعمال کیا جا رہاہے اسی لئے اب شہر کے لیابس میں ان کٹس کے حصول کے لئے اقدامات کو تیز کردیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس کے متاثرین میں پائے جانے والے خدشات کو فوری طور پر دور کرنے اور ان کے علاج کے طریقہ کار کو واضح کرنے میں یہ معائنہ مددگار ثابت ہوسکے۔م