اونروا عملے کے خلاف اسرائیل کے الزامات کی تحقیقات جاری

   

نیویارک: اقوامِ متحدہ کے ترجمان نے جمعرات کو کہا کہ تفتیش کاروں کو توقع ہے کہ جلد ہی اسرائیل سے اس کے الزامات سے متعلق مواد موصول ہو جائے گا کہ اقوامِ متحدہ کی فلسطینی پناہ گزین ایجنسی کے عملے نے سات اکتوبر کو حماس کے حملوں میں حصہ لیا تھا۔