حیدرآباد ۔ 19۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود نے چیف منسٹرس اوورسیز اسکالرشپ کیلئے فال سیزن 2025 کیلئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ کمشنر اقلیتی بہبود کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بیرونی ممالک کی یونیورسٹیز میں پوسٹ گریجویشن اور ڈاکٹریٹ کورسس میں تعلیم حاصل کرنے اہل اقلیتی امیدوار فال سیزن 2025 کیلئے درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ یکم جولائی 2025 تا 31 ڈسمبر 2025 داخلہ پائے امیدوار جو اوورسیز اسکالرشپ اہلیت کے حامل ہیں ، وہ www.telanganaepass.cgg.gov.in پر آن لائین درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ ای پاس پورٹل 20 ڈسمبر 2025 تا 19 جنوری 2026 کھلا رہے گا اور آن لائین درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 19 جنوری شام 5 بجے تک رہے گی۔ ہارڈ کاپی اور ضروری دستاویزات کو متعلقہ ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر دفاتر میں 20 فروری 2026 تک داخل کیا جاسکتا ہے۔ درکار اہلیت ، ممالک کی تفصیلات اور دیگر معلومات کیلئے ویب سائیٹ کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ اہل اقلیتی امیدوار جن کے کلاسس کا یکم جولائی 2025 تا 31 ڈسمبر 2025 آغاز ہوا ، وہ اوورسیز اسکالرشپ کیلئے درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔1
