اوٹکور میں تاریخی سواری علم مبارک ،پولیس کا معقول بندوبست

   

اوٹکور ۔ مستقر اوٹکور کے تاریخی و مدہبی جلوس سواری علم مبارک امام حسن ؓ ، حسینؓ کے پیش نطر 52CC کیمروں کو نصب کیا گیا ہے ۔ بہ ہدایت ایس آئی راملو اور مقامی سرپنچ ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی نے ایک پریس نوٹ میں کیا ۔ تاریخی علم امام حسین و حسین سواری 10 محرم کو عاشور خانہ محلہ بڑے پیر سے ہوتے ہوئے مختلف شاہراہوں سے گذرتے ہوئے ٹھیک 11 بجے رات روشن ساگر تالاب کے پشتہ سے ہوتے ہوئے دونوں قدیم دور پتھروں پر جس پر حسن و حسین تحریر کنندہ ہے جلوس کا اختتام کیا جاتا ہے ۔ محرم جلوس کو پرامن منانے کیلئے ضلع کلکٹر اور ضلع ایس پی نارائن پیٹ کے احکامات پر 100 سے زائد پولیس جوانوں اور سادہ لباس میں پولیس عملہ اور خواتین پولیس اور انٹی جنس پولیس کا عملہ کو تعیناتی کی گئی ہے ۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ نقص امن کی کسی بھی کوشش کو جو کسی بھی فرقہ اور گوشہ سے ہوتی ہے کچل دیا جائے گا اور حساس مقامات پر آج ہی سے پولیس چوکسی اختیار کئے ہوئے ہے اور پولیس کی جانب سے پٹرولنگ ٹیمیں مسلسل گشت کر رہی ہے ۔ مقامی سرپنچ سوریہ پرکاش ریڈی نے بتایا کہ محرم کے پیش نطر جن راستوں پر عمل مبارک گذرتے ہیں 100 ہائی ماسٹ لائٹس لگائے گئے ۔ ہندو مسلم نہایت عقیدت کے ساتھ مناتے ہیں ۔ دیگر ریاستوں سے زائرین کی کثیر تعداد رہتی ہے ۔