اوٹی ٹی پر”فحاشی“ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ انوراگ ٹھاکر

,

   

ٹھاکر نے کہاکہ ”ان پلیٹ فارمس پر تخلیقات کے لئے آزادی دی گئی ہے عریانیت کے لئے نہیں اور جب کوئی حد پار کرلیتا ہے‘ پھر تخلیقی صلاحیتوں کے نام پر گالیاں دینا ہر گز قبول نہیں کیاجاسکتا ہے“


ناگپور۔ او ٹی ٹی پلیٹ فارمس کے مواد کے خلاف شکایتوں پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ منسٹر انوراگ ٹھاکر نے اتوار کے روزکہاکہ عریانیت اور بے ہودہ زنام تخلیق کے نام پر قابل قبول نہیں ہے۔ یہا ں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹھاکرنے کہاکہ حکومت او ٹی ٹی پلیٹ فارمس پر مواد میں بے ہودہ زبان او ر عریانیت کی شکایتوں پر حکومت سنجیدگی سے غور کررہی ہے اوراس رحجان کو روکنے کے لئے ایک سخت اٹھانے کے لئے بھی کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوگی۔

ٹھاکر نے کہاکہ ”ان پلیٹ فارمس پر تخلیقات کے لئے آزادی دی گئی ہے عریانیت کے لئے نہیں اور جب کوئی حد پار کرلیتا ہے‘ پھر تخلیقی صلاحیتوں کے نام پر گالیاں دینا ہر گز قبول نہیں کیاجاسکتا ہے“۔

مذکورہ منسٹر نے کہاکہ ”اگرقواعد میں تبدیلی کی ضرورت ہوتی ہے وزرات جانکاری اورنشریات ہچکچائیگی نہیں۔ عریانیت اور بے ہودہ زبان کو روکنے کے لئے وہ سخت کاروائی کریگی۔

جنوری میں ٹھاکر تخلیقی خود مختاری کی وکالت کی تھی اور کہاتھا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمس پر مودا کی نگرانی کے لئے مناسب حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

آر ایس ایس کی ترجمان ہفتہ واری ’پنچ جانیا‘ کی 75ویں سالانہ تقریب میں حصہ لینے کے دوران 15جنوری کو ٹھاکر نے کہاتھا کہ ”تخلیقی صلاحیتوں پر لگام نہیں لگنا چاہئے۔

لیکن یہ زیادہ نہیں ہونا چاہئے کہ کچھ بھی دکھایاجاسکے۔ہم نے مناسب انتظامات رکھے ہیں اور آج تک وہ ٹھیک کام کررہے ہیں۔

اتوار کے روزٹھاکر نے کہاکہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمس کے مواد سے نمٹنے کے لئے تین سطحی میکانزم موجود ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”موجودہ طریقہ کار کے مطابق مواد کے متعلق سب سے پہلے پرڈویوسر کوشکایت پر بات کرنا ہوگی اور پھر وہ اس کی اسوسیشن کے پاس جائے۔

جب ایک شکایت حکومت (ائی اینڈ بی محکمہ) تک پہنچتی ہے تو قواعد کے مطابق سخت کاروائی ہوگی“۔