گنگٹوک : سکم کے وزیر خوراک ورسد کے منصب سے 22 اگست کو استعفی دینے والے ارون اوپریتی نے اتوار کے روز ریاستی قانون ساز اسمبلی (ایس ایل اے ) کے اسپیکر کے عہدے کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ایس ایل اے کے سکریٹری ڈاکٹر گوپال دہل کی طرف سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق، سکم قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے عہدے کا انتخاب ریاستی قانون ساز اسمبلی کے طریقہ کار اور کام کاج کے قاعدہ 7 کے مطابق 22 اگست کو ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ 18 اگست کو اسپیکر ایل بی داس کے استعفیٰ کے بعد مسٹر اوپریتی کے وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی وجہ سے یہ انتخاب ضروری ہوگیا ہے ۔