اوپن اسکول ایس ایس سی ، انٹرمیڈیٹ کورسس میں داخلہ کی کل آخری تاریخ

   

نظام آ باد۔ 11 جنوری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ اوپن اسکول سو سائٹی نے ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ کورس سال برائے 2022-23 میں داخلہ کیلئے اسپیشل شیڈول جاری کیا ہے۔ جس کے تحت داخلہ کے خواہش مند طلبا اپنی درخواستیں آن لائین 9 تا13جنوری تک ویب سائیٹ سو سائٹیwww.telanganaopenschool.org https://پر داخل کر سکتے ہیں ۔ مسٹر سید احمد بخاری سکریٹری ایجوکیشن فاونڈیشن نے کسی وجہہ سے اپنی تعلیم ترک کر دیئے اردو و انگریزی میڈیم کے امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ کورسس میں داخلہ لیتے ہوئے اپنے مستقبل کو تباناک بنائیں۔ اوپن اسکول سو سائٹی کے کورسس ریگولر کورسس کے مماثل ہوتے ہیں۔ امیدوار مزید معلومات اور رہنمائی کیلئے ایجوکیشن فاونڈیشن کے محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلوخانہ کامپلکس لاڈ باذار حیدرآباد پر صبح 10 تا 5 بجے شام یافون نمبر 9290201021 پر ربط پیدا کریں۔